41سالہ امریکی خاتون21 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے سیالکوٹ پہنچ گئی

0
108

سیالکوٹ(اے ون نیوز) 21 سالہ پاکستانی نوجوان کاشف کی محبت میں گرفتار 41سالہ امریکی خاتون ہلیناشادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے سات سمندر پار کر کے سیالکوٹ پہنچ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دوستیاں شادیوں میں تبدیل ہونا کوئی نئی بات نہیں،لیکن اس جوڑے کی خاص بات یہ کہ دلہن ، دلہا سے 20 سال بڑی ہے اور اس سے شادی کے لئے امریکا سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سیالکوٹ کے رہائشی 21 سالہ کاشف کی امریکا کی 41 سالہ خاتون ہلینا سے دوستی فیس بک پر ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے ، ہلینا دوستی کو شادی میں بدلنے کے لئے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پہنچ چکی ہے۔دلہے کے مطابق اس نے شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور شادی کی تقریب میں دلہے کے والدین ، دوست احباب سمیت عزیز واقارب بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ 41سالہ امریکی خاتون ہلیناشادی سے قبل اسلام قبول کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here