42

ڈیمز فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہو چکی ہے؟ جان کر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں گے

اسلام آباد (اے ون نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان اینڈ دی پرائم منسٹر آف پاکستان دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیمز فنڈ میں اب تک 8 ارب 46 کروڑ 53 لاکھ 26 ہزار 904 روپے جمع ہوچکے ہیں۔

ہاشو گروپ کے سربراہ اور پاکستان کے معروف بزنس مین صدرالدین ہاشوانی نے ڈیم فنڈ کیلئے 6 کروڑ روپے کا عطیہ دے دیا۔صدرالدین ہاشوانی نے اسلام آبا د میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو چیف جسٹس اینڈ پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کیلئے 6 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کیا گیا تھا جس میں پاکستانیوں کی جانب سے بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کرائے جارہے ہیں ۔ چیف جسٹس بھی گزشتہ دنوں برطانیہ گئے تھے جہاں تارک وطن پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ کیلئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں