ٹیکنو موبائل کی پاکستان میں ڈسٹری بیوشن کے لیے ٹیکنو اور ییلو سٹون میں اشتراک

0
32

لاہور(اے ون نیوز)ٹیکنو موبائل پاکستانی صارفین کے لیے نیا نام نہیں۔ ٹیکنو موبائل کے اچھوتے اور دیدہ زیب سمارٹ فونز نے بہت کم عرصے میں پاکستانی مارکیٹ کو جدت کی ایک نئی جہت سے روشناس کروایا ہے ۔ ٹیکنو موبائل ہمیشہ سے اپنے صارفین کو خدمات کے میدان میں نہایت اہم سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کی سہولت اور خود تک مزید رسائی دینے کے لیے ٹیکنو نے “ییلو سٹون ” کو پاکستان میں اپنا ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا ہے۔

یہ اشتراک نہ صرف ٹیکنو موبائل کی پیش بینی کی ایک اہم دلیل ہے بلکہ مستقبل  کو مد نظر رکھتے ہوئے موبائل فونز کی صنعت میں وسعت کے اثرات سے پیدا ہونے والے مواقع کے فوائد کا ایک پیش خیمہ ہے۔

ٹیکنو پاکستان کے جنرل مینیجر سٹیفن ہا کے مطابق “ٹیکنو نے ہمیشہ اپنے صارفین کی پسند کو اپنی پہلی ترجیح سمجھا ہے ۔ ان کے مطابق  ہم نہ صرف اپنے صارفین کو ٹیکنو کی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں بلکہ ان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ پاکستانی مارکیٹ کے ایک نہایت محتاط جائزے کے بعد ہم کچھ نیا کرنے جا رہے ہیں اور وہ ہے پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کے لیے ایک نئے ڈسٹری بیوٹر کا انتخاب۔ ٹیکنو نے اس کے لیے ییلو سٹون کا انتخاب کیا ہے جو پاکستان کی چند بڑی اور اہم ترین ڈسٹری بیوٹر کمپنیز میں سے ایک ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اشتراک نہ صرف ہمارا ایک بے حد مضبوط اثاثہ ثابت ہو گا بلکہ پاکستان میں ٹیکنو کی رسائی کے معیار کو مزید بڑھانے کا امین بنے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here