گورنر پنجاب چودھری سرورکا ذاتی خرچ پر جیلوں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ

لاہور(اے ون نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے بھر کی جیلوں میں ذاتی خرچ پر قیدیوں کے لئے واٹر فلٹر یشن پلانٹس اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے اور کلینیکل سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کے تمام اخراجات گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ذاتی طورپر برداشت کریں گے اور یہ تمام منصوبے سرور فاونڈیشن کی مدد سے مکمل کئے جائیں گے۔ پہلا واٹر فلٹر پلانٹ اور کلینیکل سینٹر فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قائم ہوگا۔ اس کا افتتاح 11 نومبر کو گورنر پنجاب خود کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں