عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا، آصف زرداری

خیر پور(اے ون نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انڈر14 ٹیم کھیل رہی ہے اور کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔

خیر پور میں پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، عوام پریشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، نواز شریف کی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں، کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا، حکومت نے اصل مظاہرین کے ساتھ این آراو کرلیا، اب یہ ان 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پانی کےبحران سے نمٹنے کے لئےکام کیا، بھاشا ڈیم ہم سب کی سوچ تھی اور ہے، اس کی فزیبلٹی بھی ہماری حکومت نے بنائی تھی، ہماری حکومت نے لوگوں کی زمینوں کے پیسے دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں