جشن عید میلادالنبیﷺ بدھ 21 نومبر کو منایا جائے گا

کراچی(اے ون نیوز) چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جب کہ زونل کمیٹوں کے اجلاس بھی ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر مفتی منیب الرحمان نےاعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، یکم ربیع الاول 10 نومبر کو ہوگی جب کہ جشن عید میلادالنبیﷺ بدھ 21 نومبر کو منایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں