کراچی سے جانیوالی پی آئی اے پرواز کو پنجگور ایئرپورٹ پرحادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا

کوئٹہ(اے ون نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔

کراچی سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 نے جیسے ہی پنجگور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، طیارہ رن وے سے بے قابو ہوکر کچی زمین پر اتر گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔

تاہم ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن کی کسی پرواز کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا، اس سے قبل بھی پی آئی اے کی متعدد پروازیں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔

جنوری 2017 میں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ایئر فرانس کےطیارے سے ٹکرا گیا تھا، جس سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا تھا تاہم مسافر محفوظ رہے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں