58

عہد حاضر میں میڈیا کی طاقت کا کو ئی مقابل نہیں، چیئرمین اے ون ٹی وی مبین رشید

راچڈیل(رپورٹ،سید فرحت کاظمی) چیئرمین اے ون ٹی وی مبین رشید نے کہا ہے میڈیا کی طاقت کا کوئی مقابل نہیں ،اس کے ذریعے معا شرے کاروبار اور شخصیات کے متعلق عوامی رائے کا رخ جس طرح تبدیل کیا جا سکتا ہے وہ ناقابل یقین ہے۔ اے ون ٹی وی اپنے آٹھ ماہ کے سفر میں ہی اپنے مد مقابل چینلز سے آگے جا رہا ہے۔ تمام نمائندگان کو اب مزید سنجیدگی و ذمہ داری سے اپنی ترجیحات طے کرنا ہیں تا کہ ہم ترقی کے اعلیٰ مقام پر پہنچنے میں جلد کامیاب ہو سکیں۔وہ گزشتہ روز مرکزی دفتر و سٹوڈیو سمتھ فیلڈ ہا ﺅس برمنگھم میں اپنی زیر صدارت ا ے ون ٹی وی کے دوسرا ماہانہ مرکزی تربیتی و ادارتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،

جس میں مرکزی منتظمین و نگران شعبہ جات زاہد بھٹی، ا سد ملک، متین صحرائی،رانا محمود، مرتضیٰ کیانی ،برطانیہ بھر سے نمائندگان،کیمرہ پرسنز اور نئے شامل ہونےوالے ساتھیوں طاہر ڈار گلاسگو، فرحت کاظمی راچڈیل، محمد رضوان مانچسٹر، نعیم چوہان اولڈھم، عمران عارف بولٹن، حیدر حفیظ سٹوک ،احمد عتیق لند ن ، نا ہید کاظمی ہاﺅنسلو، طیبہ حسن ہاﺅ نسلو، فریحہ لندن،ملک عامر لندن،شعیب راجپوت لندن،سید آل محمد نوٹنگھم، ،شگفتہ نوٹنگھم، اسرار احمد لوٹن،راجہ ارشد لیڈز،چوہدری وقاص کا و نٹری،شہزاد ارمان نوٹنگھم،،پروفیسر شکیل الرحمان لندن اور برمنگھم سے بشارت ملک،شکیل ڈار اور راجہ خاور نے شرکت کی۔

اجلاس سے قبل باہمی تعارف اور آپس میں خیالات ، معلومات کا تبادلہ ، ایک دوسرے سے سیکھنے اور دوستانہ وپیشہ ورانہ تعلقات استوار کرنے کا سیشن ہو ا ۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور متین صحرائی نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔

رانا محمود نے تفصیلی طور پر تربیت کی اہمیت اور اس کے اہم ترین نکات پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔اسد ملک نے رپورٹنگ و مارکیٹنگ کے موثر انداز میں استعمال سے نتائج اخذ کر نے کے گر بتائے۔اختتامی لیکچر میں چیئرمین مبین رشید نے سابقہ کارکردگی،موجودہ صورتحال اور مسقبل کے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو کی۔

بعد ازاں سوالات و جوابات اور تجاویز کا سلسلہ ہوا ،


آخر میں بہترین رپورٹر احمد عتیق،بہترین رپورٹ طاہر ڈار اور سب سے زیادہ رپورٹ بھیجنے پر محمد رضوان کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں