ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لے لیا

0
50

لندن(اے ون نیوز) میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا اعزاز واپس لے لیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کومی نائڈو نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا اعزاز واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں ناکام رہی ہیں، آپ امید، حوصلے اور انسانی حقوق کی علمبردار نہیں رہیں، اس لئے آپ کو 2009 میں دیا گیا ایوارڈ واپس لے رہے ہیں۔

واضح رہے آنگ سان سوچی کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 15 سالہ گھیریلو نظر بندی کے دوران ’’ضمیر کی سفیر کا ایوارڈ‘‘ دیا تھا تاہم سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کو نظر انداز کرنے اور خاطر خواہ حل پیش نہ کرنے پر یہ اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here