افغانستان ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی آج پاکستان کے حوالے کرےگا

0
45

اسلام آباد(اے ون نیوز) افغانستان ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی آج پاکستان کے حوالے کرےگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے

دوسری جانب سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کا کہنا ہے کہ جب تک لاش نہیں مل جاتی طاہر داوڑ کی شہادت کی تصدیق نہیں کرسکتے، سوشل میڈیا کے زریعے معلومات مل رہی ہیں، ہماری ٹیم افغان بارڈر پر موجود ہے جب لاش ملے گی تو خیبرپختونخوا پولیس بیان جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ طاہر داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں اور تصاویر گردش کررہی ہیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here