تبدیلی آ گئی،صدرمملکت کا پروٹوکول دیکھ کر ایئرپورٹ سے باہر آنے سے انکار

0
69

لاہور(اے ون نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پروٹوکول کی گاڑیاں دیکھ کر ایئرپورٹ سے باہر آنے سے ہی انکار کردیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے پروٹوکول کی گاڑیاں دیکھیں تو پروٹوکول میں جانے سے انکار کردیا۔

صدر مملکت نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میری مسلسل کوشش ہے کہ صرف سیکیورٹی لوں اور لوگوں کے لیے مشکلات بننے والے پروٹوکول میں کمی کروں۔


صدر مملکت نے کہا کہ میں لاہور ایئرپورٹ پر ہوں جہاں 32 گاڑیاں ایئرپورٹ کے باہر مجھے لینے کے لیے کھڑی ہیں، اس وقت تک ایئرپورٹ کے اندر رہوں گا جب تک گاڑیاں واپس روانہ نہیں ہوجاتیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کے پروٹوکول نہ لینے کے اصرار کے بعد پروٹوکول کی گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں اور صدر مملکت سیکیورٹی کی 5 گاڑیوں میں ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے۔

صدر مملکت عارف علوی اس سے قبل بھی پروٹوکول نہ لینے کا کہہ چکے ہیں اور گزشتہ روز جیو نیوز سے وابستہ صحافی حامد میر کو انٹرویو کے دوران بھی صدر مملکت نے کہا تھا کہ وہ پروٹوکول لینے کے حامی نہیں لیکن پھر بھی ان کے قافلے میں پروٹوکول کی گاڑیاں شامل کردی جاتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here