کور کمانڈرز کا علاقائی امن کیلیے تمام اقدامات کی حمایت پر اتفاق

0
70

راولپنڈی(اے ون نیوز) کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران شرکاء نے ملک میں قیام امن علاقائی امن کے لیے تمام اقدامات کی حمایت پر اتفاق کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سیکیوٹی، جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت مشرقی سرحدوں پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی اور اجلاس کے شرکاء نے ملک میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here