برطانیہ کی شاہی بہوؤں کی ایک دوسرے پر تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

0
66

لندن(اے ون نیوز)برطانوی شاہی خاندان کی دونوں بہوؤں میگھن مارکل اورکیٹ مڈلٹن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں دونوں ایک دوسرے پر تشدد کرتی نظر آرہی ہیں۔

جب سے اداکارہ میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان کی بہو بنی ہیں اس وقت سے ان کے اور شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن کے درمیان جھگڑے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کبھی ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اور اب سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کو مارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تاہم یہ تصاویر حقیقی نہیں ہیں بلکہ انہیں ایوارڈ یافتہ برطانوی فوٹوگرافر الیسن جیکسن نے فوٹوشاپ کیا ہے۔ الیسن جیکسن شاہی خاندان سمیت مشہور شخصیات کی جعلی تصاویر بنانے کے لیے مشہور ہیں۔

الیسن نے اتنی مہارت سے ان تصاویر کو فوٹوشاپ کیا ہے کہ یہ تصاویر بالکل اصلی معلوم ہورہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here