چیئرمین نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی طلبی کے نوٹس منسوخ کردیے

0
23

لاہور(اے ون نیوز)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کی نیب طلبی کے نوٹس منسوخ کردیے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا اور بیورو میں جاری انکوائریز پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ڈی جی نیب لاہور نے شریف فیملی کے کیسز پر بریفنگ دی۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادیوں، رابعہ عمران، جویریہ علی کو نیب کی جانب سے بھیجے گئے طلبی کے نوٹس منسوخ کردیے جب کہ چیئرمین نے شریف فیملی کو سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی چیئرمین نیب خود کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here