جنوبی افریقہ کا ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے مزید کئی ممالک کےلئے ویزا فری پالیسی کا اعلان

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)جنوبی افریقہ کی حکومت نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مزید کئی ممالک کے لئے ویزا فری پالیسی کے لئے اعلان کر دیا ہے اور معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،جن ممالک کے لئے ویزا فری پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں الجزائر،مصر،مراکش،گھانا،متحدہ عرب امارات،قطر،ایران،لبنان،فلسطینی ریاست،بیلا روس،جارجیا اور کیوبا شامل ہیں،یا د رہے کہ اس سے پہلے صرف برطانیہ،امریکہ ،جرمنی ،فرانس،نیندر لینڈ،آسڑیلیا،برازیل اور کینیڈا کے شہری ویزا کے بغیر جنوبی افریقہ کا سفر کر سکتے تھے،چین اور بھارت کے شہری دس ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں تا ہم جنوبی افریقہ کی حکومت نے ان ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا پالیسی کی شرائط کو آسان بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں