پاک فوج کے خلاف بھونکنے والوں کو شرم آنی چاہئے ، آصف بھٹی

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما آصف بھٹی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بھونکنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،پاکستان میں امن کی خاطر پاک فوج کے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ہمیں ان قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے پاکستانی سکھ کی نیند سوتے ہیں جبکہ کہ ہمارے بہادر جوان سردی،گرمی میں سرحدوں کی رکھوالی کرتے ہیں آج سے کچھ سال پہلے روز پاکستان میں خود کش دھماکے ہوتے تھے جن میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے ہیں، پاک فوج نے بد امنی پر قابو پا لیا ہے،کراچی میں قتل و غارت گری کا بازار گرم تھا ایک وقت ایسا بھی آ گیا تھا کہ دشمن کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے کے درپے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے جس پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں