امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

کیلیفورنیا(اے ون نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس کے شراب خانے بارڈر لائن اینڈ گرل میں کم از کم 30 فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ایمرجنسی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

حکام نے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص بار کے اندر مارا گیا۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت بار میں 200 کے قریب لوگ موجود تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے درجنوں گولیاں اندھادھند برسائیں، جس سے خوفزدہ ہوکر لوگوں نے کرسیوں کی مدد سے کھڑکیاں توڑ کر باہر فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ دیگر نے ٹوائلٹس میں پناہ لی۔رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے اسموک گرنیڈ کا بھی استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں