امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ کرنے والا سابق فوجی نکلا

کیلیفورنیا(اے ون نیوز) پولیس نے تحقیقات کے بعد کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت کرلی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سابق فوجی تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس کے بار میں فائرنگ کرنے والا سابق فوجی اہلکار آئین ڈیوڈ لونگ ہے جو افغانستان میں جاری جنگ میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بار میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ 28 سالہ حملہ آور کی شناخت اس کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے بعد ہوئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے اور چشمہ پہن رکھا تھا جس نے پہلے سیکیورٹی گارڈ اور پھر کاؤنٹر پر موجود خاتون کو نشانہ بنانے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں