جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا پاکستانی ڈکیتی مزاحمت پر قتل

0
131

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا پاکستانی ڈکیتی مزاحمت پر قتل،دو مہینوں میں5پاکستانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،پاکستانی ہائی کمیشن خاموش تماشائی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات(jane furse) جین فیس لمپوپو میں ڈاکوﺅں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے گوجرانوالہ تلونڈی کھجوروالی کے رہائشی نوجوان محمد سرفراز کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

محمد سرفراز کی میت ضروری کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی ،اس المناک سانحے پر پاکستانیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور پاکستان ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے اعلیٰ حکام سے بات کر کے ملزموں کو گرفتار کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے،پاکستانیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں،

یاد رہے کہ دو دسمبر کو گرے ٹاﺅن کے علاقے میں سیاہ فام باشندوں نے ڈکیتی مزاحمت پر کنجاہ گجرات کے رہائشی کاشف علی والد ظفر اقبال کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here