جنوبی افریقہ کے صدر سیرل ریمپوسا نے مسلمانوں کے دل جیت لئے

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)افریقن نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک اچھوت ملک ہے تمام افریقی ممالک اس کے خلاف اٹھ کھرے ہوں،جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت افریقن نیشل کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل ریمپوسا نے کہا کہ ہمیں ایسی کوئی حکومت قبول نہیںجو دوسروں کو حقیر سمجھے،مظلوم فلسطینیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیلی اقدام ویسے ہی ہیں جیسے جرمن نازیوں کے یہودیوں کے خلاف تھے،حکمران جماعت نے کہا کہ فلسطینیوں پر بدترین مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اقوام متحدہ اس وحشیانہ اقدام کی تحقیقات کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں