کوئٹہ میں دہشتگردی پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازش ہے،سید تنویر بخاری

0
61

جوہانسبرگ(ندیم شبیر)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما سید تنویر بخاری نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی ملکی سلامتی اور امن کے خلاف ازلی دشمن بھارت کی سازش ہے جو پاکستانی سرحدوں اور ملک کے اندر دہشتگردی کی کاروائیاں کر کے ملک کو معاشی اور دفاعی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے ۔ ملکی دفاعی سیکورٹی ادارے اور پوری پاکستانی قوم دہشتگردی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہے ۔دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .

سید تنویر بخاری نے کوئٹہ میں ہونے والے اس افسوسناک سانحہ میں لقمہ اجل بننے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سمیت پوری قوم شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ ملک و قوم کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکورٹی اداروں کے شیر دل جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here