ہمارے منہ سے رزق حلال کا نوالہ چھیننے والے کرپٹ ایف آئی اے مافیا کو حساب دینا پڑیگا،شہزاد احمد برلاس

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے )پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہزاد احمد برلاس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ FIA کرپٹ مافیا کا یوم حساب آ چکا ہے ان کرپشن کے سوداگروں کو اپنے ہر جرم کی سزا ملے گی شہزاد احمد برلاس نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور قانون کے مطابق پاکستان میں اپنے وکلاءسے مکمل رابطے میں ہیں جو حالیہ دنوں میں کرپشن میں ملوث FIA کے افسران اور اہلکاروں کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان سا ﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن شہزاد احمد برلاس نے کہا کہ ایک عرصے سے ہم اپنے محنت کش پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ زیادتی پر پیچ و تاب کھا رہے تھے مگر ہمارے جواں ہمت پاکستانی فیاض گوندل کی حکمت بہادری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے عزم نے ہمیں بحیثیت قوم یہ موقع دیا ہے ان کرپشن کے ناسوروں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ وطن عزیز میں کون جانتا ہے دیار غیر اپنے گھر اور خاندان سے دور کس طرح پیسے کمائے جاتے ہیں اور کس طرح بچت کر کے پاکستان میں موجود اپنے بچوں کی کفالت کی جاتی ہے بجائے اس کے ہم سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی جائے کہ ہم ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ہیں آئے روز کسی نہ کسی طرح سے پریشان کیا جاتا ہے لیکن پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے اس گمبھیر مسئلے کو ان شاءاللہ حل کر لیا جائے گا اور میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ اس کیس کا ازخود نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں