سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امورپیر امین الحسنات برطانیہ کے دورے پر نوٹنگھم پہنچ گئے۔

مانچسٹر(شکیل قمر) سابقہ وزیرمملکت برائے مذھبی امور ٘پیر امین الحسنات نے برطانیہ کے دورے کے دوران فلاحی ادارے مسلم ھینڈز کے ہیڈ آفس نوٹنگھم کا وزٹ کیا مسلم ھینڈز کے چیئرمین صاحبزادہ سید لخت حسنین نے مسلم ھینڈز کے کام کے حوالے سے ان کو بریف کیا اس بریفنگ کے دوران مسلم ھینڈز کے سینئر ڈاریکٹر شاھد بشیر ڈاریکٹر طارق نثیر ساوتھ افریقہ کے مینجر مفتی اسماعیل اور جمیل صاحب بھی شامل تھے سابقہ وزیر مملکت برائے مذھبی امور پیر امین الحسنات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ھینڈز اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے پوری دنیا میں جانی اور پہچانی جاتی ہے جس طرح انسانیت کی یہ خدمت کر رہے ہیں قابل تحسین ہے میں قبلہ شاہ صاحب کو اور ان کے رفقا کو اس کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ھوں کہ جس طرف ان کے قدم اٹھیں کامیابیاں ان کے ھمسفر ھوں یہ خیر کا کام ھے اور خیر کے کام کے لے ھم نے بھی اپنے تمام بانڈز لکھ کر انھیں دے رکھے ہیں اس خوبصورت وزٹ کے بعد پیر صاحب کونوٹنگھم سے الوداع کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں