صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی قادری چشتی وارثی سے سید نا امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے وفد کی ملاقات

مانچسٹر (شکیل قمر ) سجادہ نشین صاحبزادہ سید حسنین محبوب گیلانی قادری چشتی وارثی کی برطانیہ آمد کے موقع پر اُن کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کے لئے سیدنا امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی برطانیہ کا ایک وفد چئیرمین علامہ عظیم جی کی سربراہی میں آن کے آستانےپر حاضر ہوا اور آن سے ملاقات کی

وفد میں امیر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اُستاد صفدر سیکریٹری جنرل شہزاد علی مرزا انچارج میڈیا سیل شکیل قمر اور دیگر شامل تھے ،اس طویل ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا اور فریقین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،علامہ عظیم جی نے پیر صاحب کو امیر حمزہ سوسائٹی کے اغراض و مقاصد اور سابقہ کارگذی کے بارے میں آگاہ کیا اور اُن سے مزید راہنمائی کی گذارش کی،

اس موقع پر سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید حسنین محبوب گیلانی نے انٹر نیشنل نعت کونسل پاکستان کےحوالےسےاپنے تجربات پر روشنی ڈالی اور تمام حاضرین کی خیر و برکات کے لئے بھر پور دعا بھی کروائی ،اس ملاقات موقع پرسید نصیر شاہ ،سید اُویس شاہ ،اعجازاحمد سندھی،اور دیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں