بین الاقوامی میڈیااورعالم اسلام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کریں،بیرسٹر امجد ملک

مانچسٹر( شکیل قمر)بین الاقوامی میڈیا کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے لئے آواز بلند کرئے ،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا یہ ظلم و ستم جاری رہے گا اِن خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز کے چئیر مین بیرسٹر امجد ملک نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کیا اُنہوںنے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم دنیا کے لئے ایک چیلنج ہیں ،کشمیر کے لوگ ایسٹ تیمور کی طرح اپنے حق کے لئے کوششیں کر رہے ہیں لیکن عالم اسلام اور عالمی میڈیا اُن کی آواز کو اُٹھانے میں انتہائی سرد مہری کا مظاہرہ کر رہا ہے اُنہوں نے زور دیکر کہا کہ اُمت مسلمہ کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں بھارتی فوجیوں نے پچاس سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو فائرنگ اورتشددکر کے شہید کر دیا ہے اس طرح گذشتہ تین سالوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوان ، بچے اور خواتین اسرائیلی ساخت پیلٹ گنوں کے فائر سے مستقل اندھے اور اپاہج ہو چکے ہیںاور ادھر انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپیئن کو یہ ظلم و بربریت ہوتے ہوئے دکھایہ نہیں دے رہا ،اُنہو ں نے بھارت کو وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ دیر تک کشمیرمیں طاقت کے زور پر قابض نہیں رہ سکتا ،آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے اور وہ اُنہیں ضرور ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں