ممتاز ثناء خواں سیّد خالد حسین شاہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئے

مانچسٹر ( شکیل قمر )جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی تقریبات میں شرکت کے لئے عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں سید خالد حسین شاہ پاکستان سے برطانیہ پہنچ گئے ہیں ،اُن سے ملاقات اور محافل میں شرکت کے لئے حافظ قاری سبطین علی قادری سے مانچسٹر میں موبائل فون نمبر07756374646 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ،اللہ سبحان و تعالیٰ کی اس خوبصورت دنیا میں اُس کی حمد وثناء اور اُس کے پیارے نبیﷺکی مدحت اور نعت کے علاوہ کوئی کام افضل واعلیٰ نہیں ہے ،یوں تو اس افضل و اعلیٰ کام میں پوری کائنات کا ذرہ ذرہ مصروفِ عمل ہے مگر ایک خاص لحاظ سے دیکھا جائے تو پاکستان میں گذشتہ 70سالوں میں نہ صرف بہت زیادہ حمد و نعت لکھی گئی ہے بلکہ اللہ سبحان و تعالیٰ کی حمد وثناءاور اُس کے پیارے نبی ﷺ کی نعت خوانی میں بھی بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

حمد و نعت لکھنے اور پڑھنے والوں کی ایک طویل فہرست ہے جس میں نہ صرف بہت اچھے اور اعلیٰ لکھنے والے شامل ہیں بلکہ حمد و نعت کواپنی اپنی خوبصورت آوازوں میں پڑھنے والے بھی شامل ہیں ایسے ہی انتہائی خوش الحانی سے حمد و نعت پڑھنے والوں میں پاکستان کے مشہور نعت خواں سیّد خالد حسین شاہ کا نام بھی شامل ہے اُن کی نعت خوانی نہ صرف ریڈیو اور ٹی وی پر بہت مقبول ہے بلکہ پاکستان اور بیرونِ ملک نعت خوانی کے پروگراموں میں بھی بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے سیّد خالد حسین شاہ صاحب یورپ کے دورے پر برطانیہ تشریف لا رہے ہیں ،

سید خالد حسین شاہ گیارہ برس کی عمرسے نعت خوانی کر رہے ہیں 1986ء میں ریڈیو پاکستان کراچی سے نعت پڑھکراُنہیں زبردست مقبولیت حاصل ہوئی اُنہوں نے 1987ءسے ٹیلی ویژن پر نعتیں پڑھنا شروع کیا جناب خالد حسین شاہ کی پڑھی ہوئی خوبصورت نعتوں کا پہلا البم 1993ء میں 249249 میں تو خود اُن کے درکا گدا ہوں ،، کے عنوان سے جاری ہوا جسے زبردست مقبولیت حاصل ہوئی 1989ء میں جناب خالد حسین شاہ نے کُل پاکستان مقابلہ ء نعت میں شرکت کی اور پہلی پوزیشن حاصل کرکے عمرے کا ٹکٹ حاصل کیا اللہ سبحان وتعالیٰ کی خاص مہربانی اور حضورنبی کریم ﷺ کی نظرِ کرم سے جناب خالد حسین شاہ تب سے آج تک ہر سال باقاعدگی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہیں

1990ء میں آپ نے پروفیسر اقبال عظیم کی لکھی ہوئی مشہور نعت ’’میں تو خود اُن کے در کا گدا ہوں‘‘پیش کی جسے بے حد پسند کیا گیا اور وہ نعت اس قدر مشہورہوئی کہ آج تک ہر محفل میں اُسی نعت کی بار بار فرمائش کی جاتی ہے اُن کا دوسرا البم توصیفِ نبی ﷺ کے عنوان سے 1994ءمیں منظرِ عام پر آیا جسے پاکستان کے علاوہ دبئی اور خلیج کے ممالک اور یورپ میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔خالد حسین شاہ1995ء سے 1998ء تک باقاعدگی کے ساتھ دبئی ،شارجہ ابودبئی اور دیگر خلیجی ممالک کے نعت خوانی کے پروگراموں میں شرکت کر چکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں