حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہ کردیا،وزیراعظم عمران خان

بیجنگ(اے ون نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہ کردیا اور کرپشن کی بدترین قسم منی لانڈرنگ ہے جو ملکی ڈھانچہ تباہ کردیتا ہے۔

بیجنگ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چین کے مستقبل کی قیادت سے بات کررہا ہوں، 60 کی دہائی میں پاکستانی شرح نمو سب سے زیادہ تھی لیکن بدعنوانی نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح متاثر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شمالی کوریا اور ملائیشیا کے لیے بھی ماڈل تھا، حکومتی طبقے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ نے ملک کے لیے مسائل پیدا کیے۔

انہوں نے کہا کہ 1996 میں بدعنوانی کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا، کرکٹ کو خیرباد کہہ کر سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی لیکن اس وقت ہماری جماعت کو اہمیت نہیں دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں