کراچی پولیس چیف کوعہدے سے ہٹادیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

کراچی(اے ون نیوز) پولیس چیف کراچی مشتاق مہرکوعہدے سے ہٹادیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ انہیں سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کی جگہ ڈاکٹرامیرشیخ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

مشتاق مہرسب سے پہلے 2015 کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے تعینات ہوئے تھے جب کہ مشتاق مہرکو اگست 2017 میں دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔

دوسری جانب انسپٹرجنرل آف پولیس سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے تحت ایس ایس پی کراچی شرقی نعمان صدیقی کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے جب کہ ایس ایس پی ساؤتھ عمر شاہد نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں