وکیل کا گاؤن پہننے پر امیتابھ بچن مشکل میں پھنس گئے

نئی دہلی(اے ون نیوز)وکیل کا گاؤن پہننے پر بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن قانونی شکنجے میں پھنس گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے ایک اشتہار میں وکیل کا گاؤن استعمال کیا تھا جس پر سپر اسٹار اور انہیں مدعو کرنے والے افراد قانونی شکنجے میں پھنس گئے ہیں۔

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کو دہلی بار کونسل کی جانب سے قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔دہلی بار کونسل نے امیتابھ بچن کے ساتھ بھارت کی معروف مصالحہ کمپنی اور یوٹیوب کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے حکام کی اجازت کے بغیر اشتہار میں وکیل کا لباس پہنا لہٰذا انہیں اور اس میں شامل دیگر افراد اور اداروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات کو فوری طور پر روکنا ہو گا۔بھارتی بار کونسل اور دیگر ریاستوں کی بار کونسلز مستقبل میں کسی بھی اشتہار میں وکیلوں کا لباس پہننے کی اجازت نہیں دیں گی۔

اس کے ساتھ ہی نوٹس میں شامل اداکار اور اداروں کو 10 روز کے اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے، بصورت دیگر اُن کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں