دپیکا رنویرکوشوبزستاروں کی جانب سے شادی کی مبارکباد

0
48

ممبئی(اے ون نیوز) بالی ووڈ کی سپرہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کو شوبزستاروں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ناموربالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ گزشتہ روز اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومومیں شادی کے بندھن میں بندھ گئے دونوں کی شادی کونکنی رواج کے مطابق انجام پائی اورآج دونوں ایک بار پھرسندھی رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

نئے شادی شدہ جوڑے کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، کرشمہ کپور، کرن جوہر، کپل شرما اورراکھی ساونت سمیت متعدد بالی وواسٹارز کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ کرشمہ کپورنے کہا بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کو ان کی جانب سے شادی کی بہت مبارکباد۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھی دونوں اسٹارز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا جب انہوں نے دپیکا رنویر کی شادی کی خبر سنی تو وہ بہت خوش ہوئے تھے اور ان کا دل چاہ رہا تھا کہ دپیکا کو گلے لگا کر مبارکباد دیں اور ان سے کہیں بالکل ویسے ہی خوش رہنا جیسے میں اپنی شادی کے بعد خوش ہوں رنویر اوردپیکا کے لیے ڈھیر سارا پیار۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here