دپیکا نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

0
57

ممبئی(اے ون نیوز)مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی شادی کے 24 گھنٹے کے بعد تقریب کی تصاویر جاری کر دیں۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پر مشتمل بالی وڈ کا خوبصورت جوڑا گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

شادی سے قبل جوڑے نے اس بات کی بھرپور کوشش کی کہ ان کی زندگی کے سب سے اہم دن کی تقریب کی تصاویر لیک نہ ہوں جس کے لیے تقریب میں شریک مہمانوں کے موبائل فون ساتھ لانے پر بھی پابندی تھی۔


ایونٹ کی آفیشل تصاویر کے جاری ہونے سے پہلے ہی بھرپور انتظامات کے باوجود شادی شدہ جوڑے کی سوشل میڈیا پر تصاویر لیک ہو گئی تھیں۔لیکن اب دپیکا پڈوکون کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here