23

ہراسانی کے الزام میں گرفتار میکا سنگھ کو ابوظہبی پولیس نے رہا کردیا

ابوظہبی(اے ون نیوز)بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دبئی پولیس نے کم عمر خاتون ماڈل کو ہراساں کرنے پر گرفتار کیا تھا جنہیں اب رہا کردیا گیا ہے۔بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں 17 سالہ برازیلی ماڈل کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔گلوکار میکا سنگھ ایوارڈ تقریب اور نجی محفل میں پرفارم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں تھے جہاں دبئی پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

دبئی پولیس کے مطابق 17 سالہ برازیلی ماڈل نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی گلوکار نے نازیبا تصاویر بھیجیں اور بالی وڈ میں کام کا بھی جھانسہ دیا جس پر انہیں گرفتار کیاگیا۔دبئی پولیس نے اداکار کو بعد ازاں تفتیش کیلئے ابوظہبی منتقل کیا تھا جہاں سے انہیں بھارتی سفیر کی مداخلت پر رہا کیا گیا تاہم انہیں آج عدالت میں بھی پیش کیا گیا جس کی تصدیق بھارتی سفیر نے بھی کی۔

یاد رہے کہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو پہلی بار حراست میں نہیں لیا گیا اور اس سے قبل انہیں کنسرٹ کے دوران ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے پر پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں