رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی نے دوسری شادی کرلی

0
76

ممبئی(اے ون نیوز)بھارت کے سپر اسٹار اور ریاست تامل ناڈو میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے اداکار68 سالہ رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی اداکارہ و فلم ساز سندریا رجنی کانت نے طلاق کے ایک سال بعد ہی دوسری شادی کرلی۔فلم ساز و اداکارہ 34 سالہ سندریا رجنی کانت کی دوسری شادی کے حوالے سے گزشتہ برس نومبر میں خبریں سامنے آئی تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے ایک بچے کی ماں سندریا رجنی کانت نے طلاق یافتہ شخص سے شادی کی ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق دونوں چنئی میں 11 فروری کی صبح کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دونوں کی شادی میں اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں اور تامل فلم انڈسٹری کی شخصیات نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ دونوں کی منگنی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کے خاندان نے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا۔یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ دونوں فروری 2019 تک شادی کرلیں گے۔سندریا رجنی کانت نے پہلی شادی 2010 میں ایک کاروباری شخص سے کی تھی، جن سے انہوں نے 2017 میں طلاق لی۔

سندریا رجنی کانت کو پہلے شوہر سے ایک 5 سال کا بیٹا بھی ہے۔سندریا اداکار رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی ہیں، ان کی بڑی بہن 36 سالہ ایشوریا رجنی کانت دھنش بھی تامل فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے بھی تامل اداکار دھنش سے شادی کر رکھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سندریا رجنی کانت کے شوہر وشاگن واننگ مودی کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔وشاگن واننگ مودی بھی تامل فلموں کے اداکار ہیں، تاہم وہ اداکاری سے قبل کاروبار سے منسلک تھے۔ان کی بھی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here