پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

ابوظہبی(اے ون نیوز) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن 54 کے مجموعی اسکور پر امام الحق کیوی بولر فرگوسن کا خطرناک باؤنسر سر پر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
امام الحق فرگوسن کا خطرناک باؤنسر لگنے سے زخمی

امام الحق کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے بابر اعظم وکٹ پر موجود ہیں۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج وارکر نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث 4 کیویز بلے باز 16 ویں اوور میں 73 رنز پر پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد راس ٹیلر اور ہنری نکولس کے درمیان 45 رنز کی اچھی شراکت قائم ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نکولس تھے جو 33 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ایک طرف کیوی بلے بازوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن دوسری جانب ان فارم راس ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسہ جاری رکھا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا سکی، راس ٹیلر 86 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کراتے ہوئے 38 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حسن علی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ محمد حفیظ اور شاداب خان نے بھی ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

تین میچز پر مشتمل سیریز میں کیویز کو قومی ٹیم پر 0-1 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس کو سیریز بچانے کے لیے میچ لازمی جیتنا ہے اور شکست کی صورت میں کیویز ٹیم ٹرافی کی حق دار ٹھہرے گی۔

آج کے میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ قومی ٹیم میں جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے، وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں