ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں پاکستان کھلاڑی مصطفی فاران بیگ نے دو طلائی تمغے جیت کرریکارڈ بنا ڈالا

لاہور(اے ون نیوز)ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں پاکستان نوجوان کھلاڑی مصطفی فاران بیگ نے دو طلائی تمغے حاصل کیے ا ور ڈیڈ لفٹ میں ایشین ریکارڈ قائم کر دیا۔

منگولیا میں منعقد ہونے والی پاور لفٹنگ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مصطفی بیگ واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ بھارت کی جانب سے مختلف کیٹگریز میں 40 کھلاڑی ، چین کے 60 اورجاپان کے 30 کھلاڑیوں سمیت دیگر 37 ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ۔

پاور لفٹنگ ایشین گیمز میں شریک واحد پاکستانی کھلاڑی مصطفی بیگ نے ایشین ریکارڈ قائم کر دیا ۔مصطفی فاران بیگ نے ایشین گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں مجموعی طور پر دو طلائی ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر پہلا ایشین ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں