’’اے ‘‘کیٹیگری؛ ہر کرکٹر کو ماہانہ 8لاکھ 75ہزار روپے ملیں گے

لاہور(اے ون نیوز) سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں دی جانے والی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ’’اے‘‘ کیٹگری کے حامل ہر کرکٹر کو ماہانہ 8لاکھ 75ہزار روپے ملیں گے،’’بی‘‘ کیٹیگری والوں کو تقریباً ساڑھے 5 لاکھ روپے حاصل ہونگے، ’’سی‘‘ کیٹیگری میں موجود ہر کرکٹر کو 3لاکھ 75ہزار روپے جبکہ ’’ڈی‘‘ کیٹیگری والوں کو تقریباً 2لاکھ روپے ملیں گے، پہلی بار متعارف کرائی جانے والی ’’ای‘‘ کیٹیگری میں شامل ہر کھلاڑی ماہانہ ایک لاکھ روپے وصول کرے گا۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں دی جانے والی میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، ’’اے‘‘ کیٹگری میں شامل کرکٹر کو ٹیسٹ میچ کا معاوضہ ساڑھے 11 لاکھ روپے ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں