22

ڈی جی نیب کو کہا ہے لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں، چیف جسٹس

لاہور(اے ون نیوز)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈی جی نیب کو کہا ہے لوگوں سے احترام کے ساتھ پیش آئیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گریٹر لاہور سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ سابقہ نگراں وزیر قانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگ سوسائٹیوں پر سانپ بن کر بیٹھے ہوئے تھے ان کے تبادلے کروائے گئے تو سیاسی لوگوں کی سفارشیں ڈھونڈنے لگ گئے۔ ضیاء حیدر نے کہا کہ گریٹر لاہور سوسائٹی میں مجھے نیب میں بھی بلایا گیا ہے نیب کا کیس بند کروا دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کا کیس بند نہیں کروا سکتا، ڈی جی نیب کو کہا ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں، ضیاء حیدر صاحب جب نیب میں آئیں تو ان سے احترام سے پیش آیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں