ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں، خواجہ سعد رفیق

0
39

اسلام آباد(اے ون نیوز) سابق وزیر ریلوے اور (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو خط لکھا میں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں، میرے خلاف تحقیقات نیب لاہور کے بجائے کسی اور ریجن سے کروالی جائے۔

خواجہ سعد رفیق نے خط میں مزید لکھا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے میڈیا پر میرے خلاف تحقیقات کا تذکرہ کیا اور ٹاک شوز میں مجھے مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی لہذا مجھے نہیں لگتا ایسے ماحول میں نیب لاہور شفاف تحقیقات کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here