رواں سال کا آخری مہنگا ترین شکار

0
40

ہنزہ(اے ون نیوز)گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے تحت ضلع استورکے گاوں ڈوئیاں میں امریکن شکاری نے 1کروڑ25لاکھ روپے فیس کے عوض استور مارخور کا شکار کیا۔

گلگت بلتستان میں آج ایک اورمارخورکی ٹرافی ہنٹنگ کی گئی، جس میں مقررہ فیس دے کر غیر ملکی شکاری مارخورکا شکار کر تے ہیں جس کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی کو جبکہ 20 فیصد حصہ حکومت کے خزانے میں جمع کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلے میں آج سیزن کیلئے جاری کردہ مارخورشکارکے 4 لائسینسزمیں سے آخری لائسینس کے تحت چوتھے مارخور کا شکارہوا۔امریکن شکاری جیمزہیس کپ نے ضلع استور کی وادی ڈوئیاں میں1کروڑ25لاکھ روپے فیس دیکر مارخور کا شکار کیا۔

یہ شکارمحکمہ جنگلی حیات اور مقامی کمیونٹی کے اشتراک سے ہوا، شکار کے بعد مقامی ڈوئیاں کی کمیونٹی کی جانب سے مہمان شکاری کے اعزازمیں تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے علاقے کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہورہا ہے جس کا 80 فیصد مقامی کمیونٹیز کو دیا جارہاہے جبکہ 20 فیصد حکومت کے خزانے میں جمع ہو رہے ہیں۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکن شکاری نے مقامی کمیونٹی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک پرامن اورمحفوظ ملک ہے اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here