کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے،سید احمد ولید بخاری

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما سید احمد ولید بخاری نے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کر کے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے مگر ماضی کی طرح اب بھی وہ کامیاب نہیں ہو گا،کشمیری عوام اپنی آزادی کیساتھ ساتھ پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں تمام سیاسی و عسکری قیادت کو ملکر کشمیری عوام کی پشت پر کھڑا ہونا ہو گا۔سید احمد ولید بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی حفاظت کیلئے پاکستان اس کی سفارتی ‘اخلاقی حمایت جاری رکھے گا کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اس پر جو حکومت نے اصولی اسٹینڈ لیا ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ سید احمد ولید بخاری نے مزید کہا کہ مودی سرکار بھارت کے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو ایک بار پھر ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں