نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد حملے میں حافظ آباد کا محمد امین بھی شدید زخمی

0
44

کرائسٹ چرچ(اے ون نیوز)نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد حملے میں حافظ آباد کا محمد امین بھی شدید زخمی ہو گیا،محمد امین کی پسلیوں میں گولیاں لگی ہیں،پاکستان میں امین کے گھر والوں نے کہا ہے کہ امین کا بیٹا بھی اس کے ہمراہ ہے اور سے ہسپتال میں امداد دی جا رہی ہے جبکہ حالت خطرے سے باہر ہے،

دریں اثنائ کرائسٹ چرچ میں دو مسجدوں پر حملے کے بعد سے پانچ پاکستانیوں کی گمشدگی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے واقعے کے بعد گمشدہ ہونے والوں میں 36 سالہ محمد سہیل شاہد، 26 سالہ سید اریب احمد، 34 سالہ سید جہاں دید علی، 24 سالہ طلحہٰ نعیم اور محمد زاہد شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here